شوپیان میں ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کے پانچ کارندے گرفتار

   

Ferty9 Clinic

سرینگر۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) صیانتی افواج نے جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ مخصوص مواد کی اساس پر پولیس نے شوپیان ضلع میں عسکریت پسندوں کے 5 رفقاء کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ محروس اشخاص کی نشاندہی پرآئی ایف ڈی کا بھی پتہ چلایا گیا۔ جسے عسکریت پسند سکیوریٹی افواج کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ترجمان نے بیان کیا کہ گرفتار شدہ افراد کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین مذکورہ رفقاء کے ساتھ مل کر آئی ای ڈی کی اس علاقہ میں تنصیب عمل میں لاکر پولیس اور سکیوریٹی فورسس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔