شوپیان میں پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

   

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ملہورہ گاوں میں جمعے کی صبح رخصت پر گھر آئے ہوئے پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ شوپیان کے ملہورہ علاقے میں جمعے اعلیٰ الصبح پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ اہل خانہ نے پولیس آفیسر کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل منظور احمد میر ساکن ملہورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ۔