شوپیان میں کئی مقامات پر این آئی اے چھاپے

   

سری نگر: این آئی اے نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ جمعرات کی صبح جنوبی کشمییر کے ضلع شوپیاں میںچار مقامات پر چھاپے مارے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں ڈالے گئے ۔