شوپیاں میں تین روز بعد معمولات زندگی بحال

   

سری نگر، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں تین دنوں کی مکمل تعزیتی ہڑتال کے بعد آج معمولات زندگی بحال ہوئی۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک تصادم آرائی کے دوران البدر کمانڈر زینت الاسلام سمیت دو جنگجوؤں کی ہلاکت پر علاقے میں بطورتعزیت تین دنوں تک مکمل ہڑتال رہی۔ یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیاں میں تین دنوں کے مکمل ہڑتال کے بعد آج بازاروں میں رونق اور گہماگہمی لوٹ آئی، دکانیں کھلیں، سرکاری وغیر سرکاری دفاترکھلے اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بحال ہوئی۔دوسری جانب کے پی روڑ اننت ناگ میں آج تمام ٹیوشن مراکز پولیس کی ہدایات پر بند رہے ۔