شوپیاں میں چھاپے،چار نوجوان گرفتار

   

سرینگر4اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں شبانہ چھاپوں کے دوران چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے وہیل اور چودھری گنڈ گاؤں میں شبانہ چھاپوں کے دوران چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار شدہ نوجوانوں کی شناخت عنایت اللہ ملک ولد محمد سعید ملک، تنویر احمد وگے ولد غلام حسین وگے ، سجاد احمد خان ولد عبدالحمید خان ساکنان وہیل اور مظفر احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن چودھری گنڈ کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔