سری نگر : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ بی جے پی حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک وسیلہ ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف معیارات اپنا رہا ہے ۔ شوپیاں کے بال پورہ انتخابی حلقے میں ووٹنگ کی زیادہ شرح درج ہونے کی بنا پر وہاں دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بی جے پی کی حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
