ظہیرآباد 13/ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر کانگریس پارٹی قائد شوکلا وردھن ریڈی کو ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شٹکار سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی اے چندر شیکھر کے ہاتھوں حلقہ پارلیمانی ظہیرآباد کانگریس پارٹی بحیثیت انچارج منتخب کرتے ہوئے احکام نامہ حوالے کیا شوکلا وردھن ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جو ذمہ داری انھیں سونپی ہے اسے بخوبی انجام دیں گے ۔ کانگریس پارٹی کو دیہی سطح میں مزید مستحکم کرنے ہر ممکنہ اقدامات انجام دیں گے ۔اْنھوں نے کہا کہ دستور جمہوریت کے بچاؤ کیلئے کانگریس کی مہم کو ہر مواضعات کی سطح پر یہ مہم چلائی جارہی ہے انہوں نے صدر پردیش کانگریس تلنگانہ مہیش کمار گوڑ ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شٹکار سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی اے چندر شیکھر سابق انڈسٹریل کارپوریشن چرمین محمد تنویر الدین سے اظہار ممنونیت ٍکیا اس موقع صدر ٹاؤن کے نرسمہلو میر جاوید علی جئے جئے کنسٹراکشن مالک محمد ارشد صدر بلاک کانگریس اسماء بیگم صدر مہیلا کمیٹی یونس سابق کونسلر بلدیہ شاکر علی سابق نائب ایم پی پی ویگر موجود تھے ۔