حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کے پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ لکشمی جو اندرا نگر علاقہ کے ساکن کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا اسکے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 24 سالہ گیتا جو این پی ٹی نگر علاقہ کے ساکن وجئے کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل خودکشی کرلی ۔ گیتا شوہر کی شراب نوشی کی عادت سے پریشان تھی اور اس خاتون نے شوہر کی شراب نوشی سے منع کیا تھا ۔ باوجود اس کے 15 اکٹوبر کے دن یوم پیدائش پارٹی میں شرکت کے بعد گیتا کا شوہر شراب کے نشہ میں مکان پہونچا اور دونوں میں جھگڑا ہوا جس سے تنگ آکر گیتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔