حیدرآباد /25 جولائی ( سیاست نیوز ) شوہر کے ناجائز تعلقات کے خلاف برہم بیوی نے آج ہنگامہ کردیا ۔ شوہر اور اس کی داشتہ کے ٹھکانے میں داخل ہوتے ہوئے اپنی سوکن کی پٹالی کردی اور اس برہم خاتون نے خود کے شوہر کو بھی نہیں بخشا ۔ کوکٹ پلی کے علاقہ پرگتی نگر میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ خاتون کی جانب سے شوہر کی داشتہ کی پٹائی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس واقعہ سے شہر میں سنسنی پھیل گئی بتایا جاتا ہے کہ سوجنیا نامی خاتون نے اپنے شوہر لکشمن کے ناجائز ٹھکانہ پر آج دھاوا بول دیا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر ان کی پرواہ نہیں کرتا اور نہ ہی خاتون کی خواہش کے مطابق اسے طلاق دے رہا تھا ۔ گذشتہ چند عرصہ سے خاتون شوہر سے طلاق کی مانگ کر رہی تھی لیکن اس کا شوہر اسے طلاق نہیں دے رہا تھا اور نہ ہی اس خاتون کی پرواہ کر رہا تھا ۔ بلکہ دوسری خاتون کے ساتھ بغیر شادی ازدواجی زندگی بسر کر رہا تھا ۔ اس بات کا علم ہونے کے بعد خاتون نے فوری طلاق کی مانگ کی لیکن لکشمن اسے ٹال رہا تھا اور بیوی بچوں کی پرواہ نہیں کرتا تھا ۔ خاتون نے منصوبہ تیار کیا اور اس نے شوہر کے ناجائز ٹھکانے کا پتہ چلالیا اور آج اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شوہر کے ٹھکانے پر پہونچی جہاں شوہر اپنی داشتہ انوشا کے ساتھ رنگ رلیاں منارہا تھا ۔ جسے ہی خاتون نے شوہر کی داشتہ کو دیکھا آپے سے باہر ہوگئی اور جم کر اس خاتون کی پٹائی کرتے ہوئے اسے زدوکوب کیا اس دوران خاتون کے رشتہ داروں نے لکشمن کی جم کر پٹائی کی ۔ ذرائع کے مطابق لکشمن کی داشتہ انوشا بھی شادی شدہ تھی اور وہ شوہر سے الگ لکشمن کے ساتھ لیونگ ریلیشن میں زندگی بسر کر رہی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔