شوہر اور اس کے محبوبہ کی پٹائی پھر پولیس کو حوالگی

   

حیدرآباد ۔2 اگست (سیاست نیوز) شوہر کو محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑنے والی بیوی نے مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے شوہر اور اس کی محبوبہ کے خلاف شکایت کردی۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے ہنگامہ کرتے ہوئے شوہر کی حرکتوں کا پردہ فاش کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ گندم گوڑہ علاقہ کے ساکن وینو کمار کی بیوی کو اس کے کردار پر گزشتہ چند روز سے شک ہوگیا تھا اور اس نے شوہر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔ اس خاتون نے شوہر پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ افراد خاندان کو بھی اپنے اعتماد میں لے لیا اور آج جیسے ہی شوہر کی محبوبہ کے ساتھ موجودگی کی اطلاع خاتون کو ہوئی اس نے جال بچھادیا اور افراد خاندان کے ساتھ شوہر کے ٹھکانے پر پہنچی اور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ع