شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر بیوی عاشق کے ساتھ فرار

   

حیدرآباد۔/2مارچ، ( سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ سوکنیا کی شادی جئے راج سے ہوئی انہیں دو بچے بھی ہیں۔ سوکنیا کی سوشیل میڈیا پر گوپال نامی 22 سالہ نوجوان سے پہچان ہوئی اور دونوں آپس میں مسلسل بات کرتے رہے اور دونوں کو محبت ہوگئی۔ یہ واقعہ 5 فروری کو پیش آیا جس کی اطلاع تاخیر سے ہوئی۔ سوکنیا اور گوپال نے گھر سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا اور بائیک پر فرار ہورہے تھے کہ اس کی اطلاع سوکنیا کے شوہر جئے راج کو ہوئی اور اس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور ان کا تعاقب کیا لیکن وہ دونوں راستہ میں ای بائیک چھوڑ کر بس میں فرار ہوگئے۔ جئے راج نے پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کی تلاش شروع کردی۔ ش