شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 21 سالہ پرتیوشا جو ملکاجگیری علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی تھی کل شام خودکشی کرلی۔ پریتوشا کی شادی مارچ 2017 میں ہوئی تھی اور اس کی ایک دو سالہ لڑکی بھی ہے۔ شادی کے وقت خاتون کے والدین نے 5 لاکھ روپئے نقد رقم کے علاوہ طلائی زیورات اور ضروری گھریلو سامان دیا تھا۔