شوہر جیل میں مقید، مکاندار کی ہراسانی پر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/26 جولائی، ( سیاست نیوز) شوہر کی جیل میں موجودگی اور مکاندار کی جانب سے مبینہ ہراسانی خاتون کی موت کا سبب بن گئی۔ یہ واقعہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں24 سالہ خاتون ویشنوی نے خودکشی کرلی۔ ویشنوری ننداناونم کرمن گھاٹ علاقہ کے ساکن آنند کی بیوی تھی۔ آنند ان دنوں ایل بی نگر پولیس کی ایک کارروائی میںجیل کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اور اس خاتون کو مکاندار کی مبینہ ہراسانی کا سامنا تھا۔ مکاندار اس خاتون کو مکان خالی کرنے کیلئے تنگ اور دباؤ ڈال رہا تھا۔ شوہر کی جیل میں موجودگی اور مکاندار کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ویشنوی نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آنند اور ویشنوی نے سال 2012 میں لو میاریج کی تھی۔ پولیس میر پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔