حیدرآباد : شوہر سے جھگڑا اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علیحدہ واقعات بالاپور اور رام گوپال پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے۔ بالاپور پولیس کے مطابق 35 سالہ گیتا جو بڑنگ پیٹ علاقہ کے ساکن سمپت کی بیوی تھی، اس خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ سشیلا جو سکندرآباد علاقہ میں رہتی تھی، یہ خاتون گھریلو ملازمہ بتائی گئی۔ اس خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔
