حیدرآباد ۔ 14 اپریل ( سیاست نیوز) شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں یہ واقع پیش آیا جہاں 29 سالہ خاتون گوتمی نے کل رات خودکشی کرلی ۔ گوتمی چھتری ناکہ علاقہ کے ساکن جے رام کی بیوی تھی کل رات میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس چھتری ناکہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔