شوہر سے دوری اور ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر سے دوری کے سبب ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ ایشوریہ نے کل رات خودکشی کرلی ۔ ایشوریہ میاں پور علاقہ کے ساکن سدھارتھ مہاجن کی بیوی تھی ۔ دونوں پہلے بنگلور میں رہتے تھے اور حالیہ دنوں حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے ۔ پولیس کے مطابق جس وقت یہ دونوں بنگلور میں اس دوران انہوں نے اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا ۔ لیکن حیدرآباد منتقل ہونے کے بعد دونوں علحدہ رہنے لگے تھے ۔ اس بات کا فائدہ اٹھاکر وکرانت نامی شخص ایشوریرکے قریب ہونے لگا ۔ اور خاتون کو تنہا دیکھ کر مبینہ طور پر ایسے ہراساں کرنے لگا ۔ سیل فون کے ذریعہ ناقابل بیان تصاویر اور ویڈیوز کلپنگ اس خاتون کو روانہ کر رہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔