باڑمیر: راجستھان کے سرحدی ضلع باڑمیر کے تھانہ بیج راڑ کے دیسور گاؤں میں آج صبح ایک خاتون شوہر سے نان نفقہ کا مطالبہ کرتے ہوئے موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔ خاتون کے ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دینے سے ٹاور کے آس پاس سینکڑوں افراد جمع ہوگئے ۔ دیسور باشندہ میرا دیوی کا اپنے شوہر سے تنازع کے سبب پولس تھانہ بیج راڑ میں معاملہ درج ہے ۔ خاتون شوہر سے نان نفقہ دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹاور پر چڑھ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولس موقع پر پہنچی اور گاؤں والوں کے ساتھ خاتون کو سمجھایا اور اسے ٹاور سے نیچے اتارا۔ خاتون کا الزام تھاکہ اسے انصاف نہیں مل رہا ہے ۔ شوہر نان نفقہ کے لیے رقم نہیں دے رہا ہے ۔ اسے انصاف دلایا جائے ۔