بدایوں17 جون (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع بدایوں میں شادی کے چند دن بعد دلہن عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ پیر کو دلہن خود تھانے پہنچ گئی اور سب کے سامنے کہہ دیا کہ وہ اب اپنے عاشق کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ۔ شوہر کی رضامندی کے بعد اسے جانے کی اجازت دے دی گئی۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ بسولی کوتوالی علاقے کے گاؤں موسم پور باشندہ سنیل کی شادی 17 مئی کو بسولی تھانہ علاقے کے گاؤں کی خوشبو سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد کی رسموں کے درمیان دلہن سسرال میں نو دن تک رہی۔ اس کے بعد دلہن مائیکے چلی گئی اور تقریبا 10دن بعد اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔شوہر سنیل نے بتایاکہ میں نے بیوی کے وداعی کے بعد نینی تال ہنی مون پر لے جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن جب اس نے کہا کہ اسے اپنے عاشق کے ساتھ رہنا ہے تو میں بھی خوش ہوں۔ اچھا ہوامیں راجہ ر گھونشی بننے سے بچ گیا۔ اب ہم تینوں خوش ہیں۔