شوہر نے لڑکا ہے یا لڑکی جاننے کیلئے حاملہ بیوی کا پیٹ تیز دھار ہتھیار سے چیر دیا

   

٭ اترپردیش کے شہر بدایوں کے پننا لال کو پانچ بیٹیاں ہیں۔ اس کی بیوی ایک مرتبہ پھر حاملہ تھی۔ پننا لال کی یہ خواہش تھی کہ اس کے گھر میں ایک بیٹا پیدا ہو ، یہ جاننے کیلئے پننا لال نے اپنی بیوی کا پیٹ دھار دار ہتھیار سے چیر دیا۔اس واردات کو انجام دینے والا شوہر پولیس کی گرفت میں ہے۔ پننا لال کے سسرال والوں کا الزام ہے کہ وہ یہ جاننا چاہتا تھا کہ ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی۔واقعہ کی اطلاع جب محلہ کے لوگوں کو ہوئی تو فوری طور پر پننا لال کی بیوی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں اس کی حال سنگین بتائی گئی ہے۔