دوبئی ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ایک ہندوستانی شخص نے ایک تیز دھاری ہتھیار سے اپنی بیوی کا قتل کردیا کیونکہ اس کو شبہ ہوگیا تھا کہ بیوی کے کسی غیر مرد کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 44 سالہ مرد نے اپنی بیوی کو تین بار چاقو گھونپا۔ مذکورہ شخص ویزٹ ویزا پر دوبئی آیا تھا۔