بنگلورو:کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو ایک بیوی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کا جسمانی تعلق سے انکار ظلم کے زمرے میں آتا ہے، لیکن یہ جرم نہیں ہے۔ عدالت نے یہ ریمارکس ایک بیوی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا جس نے اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا تھا۔شوہر نے جسمانی تعلقات سے انکار کیا تو بیوی نے اسے عدالت میں چیلینج کر دیا تھا لیکن جسٹس ایم ناگاپرسنا کی سربراہی والی بنچ نے کیس میں دائر فوجداری کارروائی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ہندو میرج ایکٹ 1955 کے مطابق شوہر کی طرف سے جسمانی تعلقات سے انکار ظلم کے زمرے میں آتا ہے، لیکن آئی پی سی کی دفعہ 489 اے کے تحت کوئی جرم نہیں ہے۔