شوہر کا قتل کرنے والی بیوی اور عاشق گرفتار

   

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ پر انتقامی کارروائی
حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) عاشق کے ساتھ ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے شوہر کا خاتون اور اس کے عاشق نے قتل کردیا ۔ 8 اپریل کو پیش آئی قتل کی اس سنسنی خیز واردات کو میڑچل پولیس نے حل کرلیا اور 33 سالہ خاتون جی لکشمی اور اس کے عاشق 24 جی بالراج کو گرفتار کرلیا ۔ میڑچل پولیس نے 9 اپریل کو اکبر جاہ پیٹ میں قتل کی واردات کا مقدمہ درج کیا تھا اور اس سلسلہ میں تحقیقات کے دوران مقتول کرشنا کی بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔ مقتول کی بیوی اور اس کے عاشق میں گذشتہ 6 سال سے ناجائز جنسی تعلقات تھے ۔ سال 2014 میں قاتل بالراج نے مقتول کرشنا سے 60 ہزار روپئے کا قرض لیا تھا اور اس سے آٹو کی خریداری کی تھی اور ہر دن اس کے مکان جایا کرتا تھا اور اس کی بیوی سے جنسی خواہش پوری کرنے کی خاطر ہر دن اسے شراب پلاتا تھا ۔ اس دوران دونوں میں جنسی تعلقات پیدا ہوگئے تھے ۔بالراج اکثر کرشنا کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی کے اشارے پر اس کے مکان جایا کرتا تھا اور 2 ماہ قتل ناجائز تعلقات کا شبہ چلنے پر دونوں نے منصوبہ بند طریقہ سے اس کا قتل کردیا ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔