شوہر کا قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا

   

حیدرآباد : /12 اپریل (سیاست نیوز) شوہر کے قتل میں قصوروار پائے جانے پر نامپلی میٹروپولیٹین کی عدالت نے بیوی کو عمر قید کی سزاء سنائی ۔ ریشماں بیگم نے اپنے شوہر محمد سہیل کا مارچ 2021 ء میں علاقہ چندرائن گٹہ میں قتل کردیا تھا جس کے نتیجہ میں پولیس نے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا ۔ قتل کے فوری بعد مقام واردات پر ایک میڈیا کا نمائندہ وہاں پہنچا اور ریشماں بیگم کو اپنے شوہر کی نعش کے پاس پائے جانے پر اس کی ریکارڈنگ کی ۔ پولیس نے ریشماں بیگم کے خلاف چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے میڈیا نمائندے کی ریکارڈنگ اور اس کے بیان کو عدالت میں پیش کیا اور جج نے اس ثبوت کو ترجیح دیتے ہوئے بیوی کو عمر قید کی سزاء سنائی ۔ ریشماں بیگم اور محمد سہیل گداگر ہے اور وہ چندرائن گٹہ کے فٹ پاتھ پر زندگی بسر کیا کرتے تھے جبکہ دونوں روزانہ شراب نوشی بھی کیا کرتے تھے ۔ نشہ میں جھگڑے کے بعد بیوی نے اپنے شوہر کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا اور قصوروار پائے جانے پر نامپلی میٹروپولیٹین کے ساتویں ایڈیشنل سیشن جج نے ریشماں بیگم کو عمر قید کی سزاء سنائی ۔ کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد پولیس نے بیوی کو فوری گرفتار کرلیا اور اسے چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ ب