ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر گلہ گھونٹ دیا گیا
حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے شوہر کو راستے سے ہٹانے کیلئے اس کا قتل کرنے والی خاتون وہ اسکے آشنا اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایل بی نگر ڈی سی پی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ ڈی سی پی ایل بی نگر مسٹر فہریت سنگھ نے بتایا کہ پرساد کے قتل میں ملوث اس کی بیوی سروجا اس کے آشنا سیما اور اس کے ساتھی راما کرشنا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پرساد انجاپور میں اس کی بیوی کے ساتھ رہتا تھا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ ناکافی آمدنی کیلئے اس نے چٹ فنڈ کا کاروبار شروع کیا اور اس کاروبار میں نقصان کے بعد قرض داروں اور چٹی میں حصہ داروں سے بچنے کی خاطر اپنے ساتھی کے مکان میں رہنے لگا ۔ اس دوران پرساد کی بیوی سروجا کی پہچان ایک بس ڈرائیور نرسیا سے ہوئی جو آہستہ آہستہ ناجائز تعلقات کی شکل اختیار کرلی گئی ۔ پرساد کبھی کبھی اس کے مکان آیا کرتا تھا اور نرسیا اکثر راتیں پرساد کی بیوی کے ساتھ گذارتا تھا ۔ بیوی کے ناجائز تعلقات کا علم ہونے کے بعد پرساد اکثر اپنے مکان آیا کرتا تھا ۔ اور نشہ کی حالت میں بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا کرتا تھا ۔ ناجائز تعلقات میں شوہر کی رکاوٹ اور مارپیٹ سے تنگ آکر سروجا نے شوہر کے قتل کا منصوبہ تیار کیا اور اس کے آشنا سے ملکر سازش تیار کی اور سروجا کی خواہش پر نرسیا نے راما کرشنا کو منصوبہ میں شامل کرلیا اور گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا گیا ۔ قتل کے بعد سروجا نے شوہر کے رشتہ دارو ںکو فون پر اطلاع دی کہ پرساد قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا ۔ جس کے بعد پرساد کی آخری رسومات جاری تھی کہ افراد خاندان کو شبہ ہوا اور انہوں نے سروجا کو جگڑ لیا اور اس نے حقیقت کو بیان کردیا ۔ جس کے بعد ونستھلی پورم پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے تین افراد بشمول مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا ۔