شوہر کا گھر چھوڑ کر ساتھ رہنے کیلئے دباؤ

   

خاتون کی دبئی کے ساکن شخص کے خلاف مقدمہ
حیدرآباد۔/22 مارچ، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس میں شہر کی ایک خاتون نے دبئی کے ساکن شخص کے خلاف شکایت درج کرائی جو شوہر کا گھر بار چھوڑکر اس کے ساتھ آنے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ خاتون دبئی کی ایک ہوٹل میں ڈانسر تھی جس کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ہے۔ 38 سالہ خاتون چند سال قبل دبئی گئی تھی اور سال 2020 میں حیدرآباد آگئی۔ جس وقت وہ اس پب میں کام کرتی تھی وہاں اس کی ملاقات پب کے ایک ذمہ دار شخص نوشاد سے ہوئی۔ نوشاد اکثر خاتون سے بات چیت کرتا تھا اور اس نے چند تصاویر کو حاصل کرلیا اور خاتون پر حق جتانے لگا اور شادی کرنے کا دعویٰ کررہا تھا۔ نوشاد ویڈیوز اور تصاویر کو خاتون کے رشتہ داروں کو روانہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ اس بات سے پریشان ہوکر خاتون دبئی چھوڑکر حیدرآباد آگئی۔ گذشتہ دنوں نوشاد حیدرآباد آیا اور خاتون سے رابطہ کرنے کے بعد دھمکانے لگا۔ وہ خاتون کے گھر تک پہنچ گیا اور خاتون کے شوہر سے بھی جھگڑا کرنے کے بعد تصاویر بتاکر شادی کرلینے کی بات بتائی۔ اس بات سے گھریلو زندگی میں مشکلات کا شکار خاتون نے جوبلی ہلز پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع