شوہر کو زندہ جلاکر قتل کرنے والی بیوی کو 10 سال قید کی سزا

   

حیدرآباد ۔3 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ایل بی نگر سیشن کورٹ میں شوہر کو زندہ جلاکر قتل کرنے والی بیوی کو 10 سال کی سزا اور 3,000 جرمانہ عائد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق 6 اپریل 2017 کو 26 سال پی روی جو پیشہ سے مزدور تھا اور کاٹے دھن راجندر نگر کا ساکن تھا۔ اس نے لکشمی نامی خاتون سے شادی کی ۔ اس کی بیوی آئے دن شراب نوشی کیا کرتی تھی اور شوہر سے جھگڑا کیا کرتی تھی۔ 6 اپریل 2017 کو روی نے اپنی بیوی لکشمی کو کھانا پکانے کے لئے کہا لیکن اس نے انکار کر کے اپنے میکے جانے کے لئے بیاگ تیار کرلیا تھا۔ اسی دوران روی نے برہمی کی حالت میں لکشمی پر کروسین چھڑکتے ہوئے اور خود پر بھی کروسین ڈال لیا تھا اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ کچھ ہی دیر میں لکشمی نے اپنے شوہر کو آگ لگادی اور وہ جھلستا ہوا مدد کے لئے مکان سے باہر نکلا تھا اور وہ شدید طور پر جھلس گیا۔ مقامی افراد نے اسے ایمبولنس کے ذریعہ دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔