شوہر کو زہر دینے والی امریکی نرس کو 25 سال کی سزاء

   

واشنگٹن ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کرلونیا کی خاتون کو 25 سال کی سزاء سنائی گئی ہے ۔ نرس کی حیثیت سے کام کرنے والی امریکی شہری لاناسیوکلے ٹون جو سابق سپاہیوں کے امور سے متعلق محکمہ میں نرس کی حیثیت سے کام کرتی ہے آئی ڈراپس کا استعمال کرتے ہوئے پانی میں ملاکر اپنے شوہر کو زہر دیا تھا ۔ 53 سالہ اس نرس نے عدالت میں اپنی بے گناہی کی درخواست کی تھی ۔ اس نے 64 سالہ شوہر اسٹیون کلے ٹون کو اپنے گھر میں ہی موت کی نیند سلادیا تھا ۔