شوہر کو یرغمال بنا کر 17 لڑکوں نے کیا خاتون کا گینگ ریپ

   

حیوانیت کا ننگا ناچ

ڈمکا: جھارکھنڈ کے دمکا میں حیوانیت کا ننگا ناچ کھیلا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی رات ایک 5 بچوں کی ماں کی 17 وحشی درندوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بازار سے گھر لوٹ رہی تھی تبھی اچانک کچھ درندوں نے خاتون کے شوہر کو یرغمال بنایا اور پھر اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ معاملہ میں پولیس نے متاثرہ کا بیان بھی درج کر لیا ہے۔ وہیں، بیان کی بنیاد پر چہارشنبہ کو پولیس نے اصل ملزم رام موہلی سمیت 17 لوگوں پر ایف آئی آر درج کر کے جانچ بھی شروع کر دی ہے۔ اجتماعی عصمت دری متاثرہ کے شوہر نے معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گاوں میں ہر منگل کو بازار لگتا ہے جہاں وہ اپنی بیوی کے ساتھ گیا تھا۔ بازار کے بعد جب وہ گھر لوٹ رہا تھا تبھی راستے میں تقریبا 17 لڑکے کھڑے ہوئے تھے۔ شوہر نے بتایا کہ سبھی نشے سے دھت تھے۔ اس نے بتایا کہ ان لڑکوں میں سے پانچ نے اسے اور دو لڑکوں نے اس کی بیوی کو پکڑ لیا۔ جس کے بعد وہ لڑکے بیوی کو اٹھا کر جھاڑیوں میں لے گئے جہاں سبھی نے باری باری سے بیوی کے ساتھ دیر رات 12 بجے تک اجتماعی عصمت دری کی۔ وہیں، واقعہ کے بارے میں کسی کو اطلاع نہ دینے کی دھمکی دے کر سبھی لڑکے جائے حادثہ سے فرار ہو گئے۔ معاملے میں پولیس نے بتایا ہے کہ جانچ چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حالانکہ، پولیس کی طرف سے اس معاملے کو مشتبہ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملہ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔