شوہر کیخلاف دو بیویوں کی پولیس میں شکایت

   

تیسری شادی کی کوشش ، دونوں بیویوں کو زدوکوب کا الزام
حیدرآباد۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) شوہر کی جانب سے تیسری شادی کیلئے انہیں ہراساں کئے جانے پر دو بیویوں نے پولیس میں شوہر کے خلاف درخواست درج کروائی۔ تفصیلات کے بموجب 40 احمد خواجہ سالہ ساکن بورہ بنڈہ خانگی ملازم ہے جس کی پہلی شادی ثمینہ سے ہوئی جبکہ احمد خواجہ نے رُخسار نامی ایک اور خاتون سے دوسری شادی کرلی جسے 10 دن پہلے ایک بچہ بھی پیدا ہوا تھا۔ احمد خواجہ دونوں بیویوں کو اکثر و بیشتر ہراساں کرتے ہوئے اپنی تیسری شادی کیلئے اُن سے کاغذ پر تحریر لکھ کر دینے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا اور بیوی کی جانب سے انکار پر انہیں مبینہ طور پر پٹائی بھی کیا کرتا تھا۔ شوہر کی ہراسانی اور مارپیٹ سے تنگ آکر دونوں بیویوں نے آج ایس آر نگر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ سب انسپکٹر ایس آر نگر نوین کمار نے بتایا کہ دونوں بیویوں کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور ان کی کونسلنگ بھی کی جارہی ہے۔