شوہر کی اذیت و ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

   


حیدرآباد : شوہر کی ہراسانی اور اذیت رسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ سواپنا نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سونیا چنتل علاقہ کے ساکن رنجیت کی بیوی تھی۔ ان کی شادی سال 2013ء میں ہوئی تھی۔ گزشتہ چند روز سے رنجیت سواپنا کو ہراساں کررہا تھا اور جسمانی اذیت پہنچا رہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔