شوہر کی بیروزگاری سے تنگ آکر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ میر پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک خانگی سیکوریٹی گارڈ کی بیوی نے شوہر کی بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ سندھیا رانی جو سیکوریٹی گارڈ ناگا بابو کی بیوی تھی اور جلل گوڑہ کی ساکن تھی۔ سندھیا رانی کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی اور لاک ڈاؤن کے دوران ناگا بابو بیروزگار ہوگیا تھا۔ سندھیا رانی نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔