شوہر کی بیوفائی پر بیوی کا گھر کے سامنے دھرنا

   

یلاریڈی۔/12 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل رام ریڈی کے موضع پوسانی پیٹ میں شوہر کی بیوفائی پر بیوی نے خواتین سنگھموں کے ساتھ مل کر اس کے گھر کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ متاثرہ بیوی سنجنا کی تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سنجنا پانچ سال قبل رام ریڈی منڈل کے موضع پوسانی پیٹ کے پراوین سے فیس بک پر دوستی ہونے کے بعد عاشقی ہوئی پھر یہ شادی تک پہنچے۔ شادی ہوکر بھی دو سال ہوچکے ہیں ۔ سنجنا کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر پراوین کسی دوسروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرکے اسے نظرانداز کررہا ہے۔ اس تعلق سے کئی مرتبہ شکایت کرنے پر پولیس کے چکر لگانے پر بھی کوئی فائدہ نہ ہوا۔ اس لئے شوہر کے گھر کے سامنے انصاف کا مطالبہ کیا۔ خواتین سنگھموں کے ساتھ مل کر احتجاج کرکے تمام کی توجہ مبذول کروائی۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
مدہول /12 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) منوج کمار میجر گرام پنچایت مدہول سڑک حادثہ میں ہلا ک ہو گئے واضح رہے کہ گذشتہ 8 مہینوں سے مسٹر منوج کمار مدہول میجر گرام پنچایت ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے کل رات والنپاڈ کے قریب موٹر سائیکل اور لاری کے درمیان تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے وہ برسر مواقع پر ہی ہلا ک ہو گئے منوج کمار کی عمر 30 بتائی گئی اور ان کی شادی ہو کر 8 سال ہو گئے مگر ان کو اولاد نہیں ہوئی آج صبح بھینسہ ایر یا ہاسپیٹل میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا بعد ازاں نعش انکے ورثہ کے حوالے کردی گئی۔