حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) چندا نگر کے علاقہ میں ایک 5 ماہ کی دلہن کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس جندا نگر ذرائع کے مطابق 24 سالہ کنیز فاطمہ جو شہر لنگم پلی علاقہ کے ساکن سید حمید کی بیوی تھی نے کل رات دیر گئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کنیز فاطمہ کی شادی جولائی 2021 میں سید حمید سے ہوئی تھی۔ شادی کے 2 ماہ بعد حمید سعودی عرب چلاگیا۔ جو ریسرچ انالسٹ ہے۔ سعودی عرب جانے کے بعد حمید نے فاطمہ سے بات کرنا بند کردیا اور اس کے مسیج کا بھی جواب نہیں دیتا تھا۔ اس بات کا ذکر کنیز فاطمہ نے اپنے سسرالی رشتہ داروں سے بھی کیا تھا۔ شوہر کی بے رخی اور شادی شدہ زندگی میں بے چینی سے دلبرداشتہ ہوکر کنیز فاطمہ نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ع