شوہر کی بے رُخی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ پسند کی شادی کے باوجود شوہر کی بے رُخی اور اذیت رسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ ایشوریہ نے خودکشی کرلی۔ اس خاتون نے خودکشی سے قبل اپنا ایک سیلفی ویڈیو تیار کیا جس کے بعد یہ انکشاف ہوا۔ خاتون کے والد کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ایشوریہ بزنس ایکزیکیٹو تھی جو شہر کے مخلف ہاسپٹلس میں خدمات انجام دے چکی تھی۔ ایک سال قبل اس لڑکی کی پہچان انسٹا گرام کے ذریعہ اشوک نامی لڑکے سے ہوئی اور ان کی جان پہچان دوستی اور پھر بعد میں محبت میں تبدیل ہوگئی دونوں نے فروری 2020 میں ایک مقامی مندر میں شادی کرلی جس کی کوئی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ ایشوریہ اپنے عاشق پر شادی کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی چونکہ اس لڑکی نے دو مرتبہ اپنا حمل ساقط کروایا تھا۔ دونوں نے شادی کرلی لیکن لڑکا، لڑکی کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے تیار نہیں تھا ۔ لڑکی کے والدین میر پیٹ میں رہتے تھے اور لڑکی اپنی ملازمت کے لحاظ سے مقامات تبدیل کرتی ہے اور ہاسپٹل کے قریب ہاسٹل میں رہتی تھی۔ گذشتہ دنوں بنجارہ ہلز میں ملازمت حاصل کرنے کے بعد اس نے خیریت آباد میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کیا اور رہنے لگی۔ کل رات اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے