شوہر کی بے پناہ محبت سے بیزار بیوی طلاق کی خواہاں

   

Ferty9 Clinic

گالی گلوج نہیں کی، جھاڑو برتن اور پکوان شوہر ہی کرتے ہیں، الفجیرہ عدالت میں بیوی کی شکایت

فجیرہ ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بعض صورتوں میں اگر کوئی بات کسی شادی کو بچا سکتی ہے تو وہ یہی ہوگی کہ کوئی ’’گرہست شوہر‘‘ گھر میں کھانا پکاتے، جھاڑو لگاتے، برتن دھوتے اور پھر فرصحت کے لمحات (اگر ملیں تو) بیوی سے جی بھر کر پیار کرے۔ بہت خوب لیکن متحدہ عرب امارات میں اس کے برخلاف ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ’’بہت زیادہ پیار بھی اچھا نہیں لگتا‘‘ والی جھلک ملتی ہے اور بیوی اپنے ’’اطاعت گذار و فرمانبردار‘‘ شوہر کی بے پناہ محبت سے بیزار ہوگئی اور نوبت این جا رسید کہ و طلاق (خلع) کیلئے شرعی عدالت کو پہنچ گئی۔ خلیج عرب کی اس عورت نے عدالت سے کہا کہ ’’اس (شوہر) نے کبھی بھی مجھ سے گالی گلوج نہیں کی اور نہ ہی کبھی کسی بات کا انکار کیا۔ نہ کبھی مجھے مایوس کیا۔ اس نے حتیٰ کہ جھاڑو برتن جیسے گھریلو کاموں میں بھی میری مدد کی۔ شوہر کی اس بے پناہ چاہ و محبت سے میں گھٹن محسوس کرنے لگی ہوں۔ شوہر کبھی اپنی بیوی کیلئے پکوان بھی کرلیا کرتے ہیں۔ شادی کے بعد ایک سال گذر گیا لیکن کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا۔ بیوی نے عدالت سے شکایت کی کہ اس کی زندگی اب جہنم بن گئی ہے کیونکہ شوہر بے پناہ محبت و مہربانی کیا کرتا ہے۔ عورت نے عدالت سے کہا کہ میں ایک دن جھگڑا چاہتی تھی لیکن وہ بھی ناممکن معلوم ہوا کیونکہ رومانی اداؤں سے بھرپور شوہر نے نہ صرف معاف کردیا بلکہ اس روز تحفوں کی بارش کردی۔ بیوی نے عدالت سے کہا کہ ’’میں حقائق پر مبنی بات چیت اور حتیٰ کہ کبھی بحث مباحثے بھی چاہتی ہوں لیکن ’’مکمل طور پر ایسی فرمانبرداری اور اطاعت گذاری سے بھرپور وہ زندگی نہیں چاہتی جو زندگی کی تلخیوں سے پاک و آزاد رہے‘‘۔ شوہر نے اپنی صفائی میں کہا کہ ’’میں نے کوئی غلطی نہیں کی اور میں ایک بہتر مہربان شوہر رہنا چاہتا تھا۔ عدالت نے اس عجیب جوڑے کو صلح صفائی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے آئندہ پیشی تک سماعت ملتوی کردی۔