شوہر کی حلف برداری پر بیوی اور‘بیٹے ’کے حلف لینے پر‘ماں’کا اُمڈا پیار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔18جون (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں ارکان کے حلف لینے کے دوسرے دن منگل کو جہاں شوہر کی حلف برداری پر ایم پی بیوی کی با نچھیں کھلی نظر آئی، وہیں بیٹے کے حلف لینے پر ایم پی ‘ماں’ نے دیر تک میزیں تھپتھپاکر خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔اتنا ہی نہیں ایوان میں ملک کے کثیرلسانی تنوع کے باوجود حب الوطنی کا منفرد جذبہ بھی دکھائی دیا۔پنجاب کے سرحدی علاقہ فیروز پور پارلیمانی نشست سے منتخب ہوکر آئے شرومنی اکالی دل کے سکھ ویر سنگھ بادل کا نام جیسے ہی پکارا گیا، بنچ کی پہلی قطار میں بیٹھی ان کی اہلیہ اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے میزیں تھپتھپاکر خوشی کا اظہار کر رہی تھی۔پورا ایوان تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج رہا تھا۔لوک سبھا سکریٹری جنرل اسنیہ لتا شریواستو نے جیسے ہی پنجاب کے ہی گروداس پور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت کر آئے اداکار سنی دیول کا نام پکارا، ایوان میں ‘بھارت ماتا کی جے ’ کے نعرے لگنے شروع ہو گئے ۔ سب سے پیچھے سے دوسری قطار میں بیٹھے سنی کے اسپیکر کی کرسی کے قریب حلف کے لئے پہنچنے تک تالیوں کی گڑگڑاہٹ جاری رہی۔ فلم اداکارہ اور متھرا سے رکن پارلیمنٹ ہیما مالینی مسلسل میزیں تھپتھپاتي نظر آئیں۔ ان کی خوشی ان کے چہرے سے چھلک رہی تھی۔تمل ناڈو کے شوگنگا سے الیکشن جیت کر آئے کارتی پی چدمبرم کی حلف برداری دیکھنے کے لئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم لوک سبھا ممبران کی گیلری میں موجود رہے ۔ انہوں نے بھی پہلی بار پارلیمنٹ پہنچے اپنے بیٹے کی حلف برداری پر تالیاں بجائیں. ان کے چہرے پر ایک مختلف قسم کا سکون دکھائی دے رہا تھا۔