حیدرآباد۔/27 جون، ( سیاست نیوز) شوہر کی دوسری شادی کی اطلاع سے برہم بیوی نے خود سوزی کرلی۔ بیگم بازار پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں چندرائن گٹہ الجبیل کالونی کی ساکن 34 سالہ نسرین بیگم نے فیل خانہ علاقہ میں خود سوزی کرلی۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق نسرین اور سلیم نے 3 سال قبل شادی کی تھی اور نسرین الجبیل کالونی میں رہتی تھی۔ سلیم کا آبائی مکان فیل خانہ میں بتایا گیا ہے۔ بیگم بازار پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دنوں خاتون کو اس بات کا علم ہوا کہ سلیم نے دوسری شادی کرنے کا ارادہ کرلیا ہے اور ایک لڑکی سے اس کی شادی طئے ہوچکی ہے اور رسم بھی ہوچکا ہے۔ اس بات پر برہم نسرین نے فیل خانہ کا رُخ کیا اور کل اپنے جسم کو آگ لگالی۔ شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی۔ بیگم بازار پولیس مصروف تحقیقات ہے۔