حیدرآباد ۔ 18 فبروری (سیاست نیوز) شوہر کا جان سے مارنے کی دھمکی اور خودکشی کرنے کا مشورہ دینے پر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ لنگرحوض پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ دیویا نے خودکشی کرلی۔ دیویا شوہر گنیش کی دھمکی سے پریشان اور اذیت رسانی سے تنگ آ چکی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اس کے شوہر نے دیویا سے کہا تھا کہ وہ مر کیوں نہیں جاتی۔ خودکشی کرے یا پھر وہ خود اسے جان سے ماردے گا۔ اس بات سے دلبرداشتہ دیویا نے آج نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق دیویا اور گنیش کی شادی سال 2016ء میں ہوئی تھی اور ان کی دو لڑکیاں ہیں۔ پولیس نے دیویا کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گنیش دیویا کے کردار پر شک کرتا تھا اور اکثر نشہ کی حالت میں خاتون کو مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا۔ پولیس لنگرحوض نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع