شوہر کی زیادتیوں اور ہراسانی سے مجبور خاتون کا انصاف کیلئے احتجاج

   

مٹ پلی ۔ مٹ پلی کے قریب موضع گودور میں شوہر کی زیادتیوں اور ہراسانی سے مجبور خاتون انصاف کیلئے احتجاج کر رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مٹلہ چٹاپور کی متوطن عارفہ کو گودور کے متوطن محمد سلمان سے 27 اپریل 2017 میں شادی ہوئی تھی ۔ شوہر سے بیوی ہراسانی کا شکار ہوتی رہی ۔ مقامی احباب کی جانب سے نصیحت کرنے پر بھی شوہر کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی جس پر مٹ پلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ۔ پھر اس دوران مقامی خاتون سے خفیہ طور پر دوسری شادی رچائی پھر اس خاتون سے بھی زیادتی کا ماحول بنارہا ۔ مزید اس ماہ 11 ستمبر 2020 کو تیسری شادی رچالی جر پر شوہر محمد سلمان بیورو سے جھگڑا کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ میری مرضحی مجھ پر کسی کا دباؤ نہیں چلے گا ۔ جس پر عارفہ اور دوسری بیوی سمیت احتجاج پر اتر آئے ۔ انہوں نے شوہر کے مکان کے روبرو گودور مقام پر ٹینٹ نصب کرکے انصاف کے حصول کیلئے احتجاج جاری رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوہر سے چھٹکارہ یا انصاف ملنے تک احتجاج جاری رہے گا ۔ مقامی پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔