شوہر کی فون پر اجنبی عورت سے گفتگو، بیوی نے خودکشی کرلی

   

حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے موبائل فون پر اجنبی خاتون سے گفتگو ، بیوی کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ ڈی پریتی نے خودسوزی کرلی ۔ پریتی بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن ویکاس نائیک کی بیوی تھی ۔ 5 ڈسمبر کو پریتی اس کے مکان میں بھی اس دوران اس کا شوہر آیا اور اس کے شوہر کے موبائل فون پر اس درمیان ایک فون آیا اور وہ فون پر اجنبی خاتون سے بات کرنے لگا اور جیسے ہی نائیک نے فون رکھا اس کے بعد اس کی بیوی نے خاتون کے تعلق سے دریافت کیا ۔ اس بات پر دونوں میاں بیوی میں بحث و تکرار شروع ہوگئی اور برہمی کے عالم میں پریتی نے 5 ڈسمبر کو خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔