قنوج: ضلع جج نے قنوج میں شوہر کو قتل کرنے پر بیوی اور اس کے عاشق کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے دونوں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ شوہر کو شراب پلا کر بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر سر کچل کر قتل کر دیا۔3 مارچ 2015 کو چبراماؤ کوتوالی کے ناگلا صدری گاؤں کے رہنے والے نند کشور کی نعش پڑوس کے صحن میں ملی تھی۔نند کشور کے بھائی رامتیرتھ نے اپنی بھابی نیلم عرف مایا دیوی اور عاشق سنیل کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی جو سدھارتھ نگر ضلع کے مڈولا چلیا تھانے کے رہنے والے تھے۔پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نند کشور دہلی میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتے ہوئے کاروبار کرتا تھا۔یہاں نیلم, سنیل کے ساتھ محبت میں گرفتار ہوگئی تھی دونوں کے درمیان شوہر راستہ کا کانٹا لگ رہا تھا۔قتل کی رات مایا دیوی اور سنیل گاؤں آئے ہوئے تھے۔ دونوں نے ملکر رات کو نند کشور کا قتل کر کے نعش پھینک دی تھی۔ ڈسٹرکٹ جج اجے کمار سریواستو نے مایا دیوی اور سنیل دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے دونوں پر 20۔20 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔