شوہر کی قاتل بیوی کو عمر قید کی سزاء

   

حیدرآباد۔/7 جون، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کی ایک مقامی عدالت نے شوہر کا قتل کرنے والی خاتون کو عمر قید کی سزاء سنائی ہے جبکہ اس کے آشنا کو مقدمہ سے بری کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2016 اکٹوبر میں28 سالہ نبتا گنگا نے اس کے شوہر نبتا راجو کا قتل کردیا تھا۔ کشائی گوڑہ پولیس نے اس وقت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور گزشتہ دنوں مکمل تحقیقاتی رپورٹ کو عدالت میں پیش کردیا۔ گنگا اور راجو میاں بیوی تھے اور ان کے 5 بچے تھے جس میں 4 کی موت ہوگئی تھی۔ اسی دوران گنگا کے سرینواس نامی شخص سے ناجائز تعلقات کا علم ہونے کے بعد خود گنگا نے اس کے دامن سے شوہر کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔ آج معزز عدالت نے اس خاتون کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس کے آشنا کو بری کردیا۔