شوہر کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 31 مئی (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ وسیم النساء بیگم جو سید نگر بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن ظفر الدین کی بیوی تھی۔ اس خاتون نے کل رات خودکشی کرلی۔ وسیم النساء بیگم کو شوہر کی جانب سے ہراسانیوں کا سامنا تھا۔ اس خاتون کا شوہر اکثر اس خاتون کو ہراساں و پریشان کرتا تھا اور مبینہ طور پر اذیت پہنچاتا تھا۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نیمقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع