حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ چندرا شیکھر مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق چندرا شیکھر کی موت کے خلاف اس کی بیوی لکشمی نے پولیس میں شکایت درج کی ہے ۔بتایا جاتا ہیکہ متوفی پیشہ سے پینٹر تھا ۔ جو بنسی لعل پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل یہ شخص تہوار کے موقع پر والدہ سے ملاقات کیلئے بنسی لعل پیٹ جانے کیلئے مکان سے نکلا تھا اور تھوڑی دیر بعد اس کی بیوی کو اطلاع ملی کے اسکا شوہر دلسکھ نگر کے فٹ پاتھ پر بے ہوشی کے عالم میں پڑا ہوا ہے ۔ فوری دلسکھ نگر پہونچکر خاتون نے شوہر کو خانگی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس شخص کو مردہ قرار دیا ۔ جو نشہ کی حالت میں تھا ۔ تاہم اس کے سرپر زخم کے نشان کو دیکھتے ہوئے پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔