حیدرآباد : کاپرا پولیس نے ایک زنخہ کی شوہر کے خلاف شکایت کو قبول کرلیا ہے۔ یہ واقعہ نہرو نگر کاپرا پولیس حدود میں پیش آیا، موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ چوںکہ شکایت زنخہ کنندہ زنخہ ہے جس نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت کی ہے۔ گزشتہ روز کی گئی شکایت پر کارروائی نہ ہونے سے زنخہ کے حامی پولیس اسٹیشن پر جمع ہوگئے اور اپنی برادری سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے شکایت کو قبول کرلیا اور بتایا کہ شکایت گذار کے شوہر کو طلب کیا جائے گا اور سارے معاملہ کی تحقیقات کی جائے گی اور شکایت گذار کے شوہر کی کونسلنگ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شکایت گذار زنخہ نے جس کی عمر 32 سال بتائی گئی ہے، 2019 ء میں اپنی پسند سے شادی کی تھی۔ ناگیندر نامی نوجوان جو میڑپلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں نے اپنی پسند اور مرضی سے شادی کرلی۔ گزشتہ چند روز سے ان دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں اور دونوں جھگڑنے لگے۔ ناگیندر پر زنخہ کے ساتھ ہراسانی اور اذیت رسانی کے الزامات ہیں۔