شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی موت ، شوہر کو دس سال کی سزا

   

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پسند سے میاریج اور پھر زائد جہیز کیلئے ہراساں کرتے ہوئے بیوی کی موت کا سبب بننے والے شوہر کو عدالت نے 10 سال کی سزا سنائی ہے ۔ ایل بی نگر کی ایک عدالت نے آج میڑپلی پولیس کے کیس میں فیصلہ سنایا ہے اور 22 سالہ شخص پی راملو کو 10 سال کی سزا سنائی ہے ۔ شکایت گذار خاتون جو متوفیہ خاتون سومیشوری کی والدہ ہے ۔ اس خاتون نے میڑپلی پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔ اس خاتون کی لڑکی 20 سالہ سومیشوری اور رامو نے سال 2009 میں اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا اور شادی کے بعد دونوں خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے اور انہیں ایک لڑکا بھی تولد ہوا تھا اور اس کے چند روز بعد ہی سے سومیشوری کو اس کا شوہر ہراساں کرنے لگا ۔ اس نے ذہنی اور جسمانی اذیت پہونچانا شروع کردی اور زائد جہیز کیلئے مطالبہ کیا ۔ اس دوران اس خاتون نے ورنگل میں ایک گنٹہ اراضی بیٹی کے نام کی لیکن اس اراضی کو فروخت کرتے ہوئے رقم دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس دوران شدید ہراسانی سے تنگ آکر سومیشوری نے خودکشی کرلی ۔ عدالت نے سال 2014 کے مقدمہ میں آج فیصلہ سنایا ۔