شوہر کی ہراسانی کا شکاربیوی کی خودکش

   

حیدرآباد 31 جنوری (سیاست نیوز) شوہر کی مبینہ ہراسانیوں اور مار پیٹ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ سعدیہ نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ سعدیہ بھگت سنگھ نگر علاقہ کے ساکن محمد غوث کی بیوی تھی۔ ان کی شادی 2016 ء میں ہوئی اور انھیں تین بچے ہیں۔ سعدیہ نے شوہر کے مظالم کے خلاف 2017 ء میں ایک این جی او سے رابطہ کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کی تھی جس کے بعد اس خاتون نے سرور نگر ویمن پولیس سے بھی مسئلہ کو رجوع کیا تھا لیکن اس خاتون پر شوہر کی اذیتوں میں اضافہ ہی ہوتا گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اُس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع