حیدرآباد۔/10 جولائی، ( سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ اللہ پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ سلمیٰ بیگم جو اللہ پور علاقہ کے ساکن محمد غوث کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سلمیٰ بیگم کی شادی سال 2018 میں غوث سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ زائد جہیز کیلئے غوث اپنی بیوی کو شدید ہراساں کرتا تھا اور مارپیٹ کرتا تھا۔ شوہر کی روزانہ کی اذیت رسانی اور ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع