شوہر کے حملہ میں بیوی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں ایک خاتون شوہر کے حملہ میں ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ شوکھی متالی کو اس کے شوہر ہیمنتا نے بے رحمی سے قتل کردیا۔ اس خاندان کا تعلق دیناج پور مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے جو 40 دن قبل زندگی کے گذر بسر کے لئے روزگار کی تلاش میں میاں پور منتقل ہوئے تھے اور یہاں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں لیبر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ اس کمپنی کے لیبر کیمپ میں رہتے تھے۔ میاں پور پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے میاں بیوی میں ہر چھوٹی بات پر جھگڑے چل رہے تھے۔ ہیمنتا نے بیوی کو مارنے کا ارادہ کرلیا تھا جو موقع کی تلاش میں تھا۔ 11 جولائی کی رات دیر گئے اس نے بیوی سے جھگڑا کیا اور اس کے سرکو فرش پر پٹک پٹک کر مارا اور اس کو ہلاک کردیا۔