شوہر کے ساتھ بیوی کی شراب نوشی ،اعتراض پر بیوی کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ شوہر کے ساتھ مہ نوشی پر اعتراض سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ وینکٹماں نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ وینکٹماں نلہ گنڈلہ علاقہ کے ساکن آشیا کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی ہر دن مہ نوشی کرتے تھے اور دونوں ایک ساتھ شراب کا استعمال کرتے تھے ان کی اس حرکت پر خاندان کے بڑے لوگوں کو اعتراض تھا اور گزشتہ روزافراد خاندان نے وینکٹماں کو تاکید کی کہ شوہر کے ساتھ مہ نوشی نہ کرے۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر وینکٹماں نے خودکشی کرلی۔ پولیس چندا نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔